1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 22:57
سندھ: ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان
اے آر وائی - سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے کم ازکم کرایہ دس روپے مقرر کیا گیا ہے۔ کراچی میں ٹرانسپورٹرز کا اجلاس وزیر ٹرانسپورٹ اختر جدون کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں منی بس کا کم ازکم کرایہ چودہ روپے سے کم کرکے دس روپے کرنے کا اعلان کیا گیا۔
سی این جی پرچلنے والی انٹر سٹی بسوں پر بیس فیصد کرایوں پر کمی کا فیصلہ بھی کیا گیا، دوسری جانب خیبر پختونخوا میں مالا کنڈ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بھی کرایوں میں کمی اعلان کرکے انٹر ڈسٹرکٹ فی کلومیٹر باسٹھ روپے اور اندروان شہر فی اسٹاپ رکشہ کا کرایہ پانچ روپے مقرر کیا ہے۔