2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 4:52
کراچی میں مزید3افراد جاں بحق، ہلاکتیں 9 ہوگئیں
اے آر وائی - کراچی میں قاتلوں کا راج بدستور قائم ہے۔ تشدد کے تازہ واقعات میں مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک روز میں ہلاکتوں کی تعداد نوہوگئی جبکہ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد تین ڈاکو بھی ہلاک کیے۔
پولیس کے مطابق رات گئے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ گولیمار میں فائرنگ کازخمی دم توڑ گیا۔ اردوبازار سے ایک بوری بند لاش مل گئی جسے تشدد کے بعد قتل کیاگیا۔ پچیس اکتوبر کو بلدیہ ٹاون میں مقابلے کے دوران زخمی ہونیوالا اہلکار اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
ایم اے جناح روڈ پر موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے قمر حسین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ لانڈھی میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ گارڈن۔رامسوامی اور ایم اے جناح روڈ سے تین افراد کی لاشیں ملیں جنہیں تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
شیریں جناح کالونی میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد تین ڈاکو مار دیئے۔ منگھوپیر، خاموش کالونی، شیریں جناح کالونی میں تین افراد کوزخمی کردیاگیا۔