2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:25
نیو کراچی: فیکٹری میں آگ لگ گئی، چوکیدار جاں بحق
اے آر وائی - کراچی کے علاقے نیو کراچی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے چوکیدار جھلس کر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سیکٹر الیون جے نالا اسٹاپ کے قریب پلاسٹک فیکٹری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔
زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں پہنچیں اور آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپالیا گیا۔