2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:57
شجاع آباد: شہریوں کا ڈاکوؤں پر بدترین تشدد
اے آر وائی - شجاع آباد میں شہریوں نے ڈاکوؤں کو دھر لیا۔۔ اور ایسا سبق سکھایا کہ وہ زندگی میں کبھی ٹانگوں پر چل کر چوری کرنے نہیں جا سکیں گے۔ شجاع آباد کی بستی جلال پور کھاکھی میں بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا سربراہ خادم حسین ساتھی سمیت لوگوں کے ہتھے چڑھ گئے ۔
ڈکیتیوں سے تنگ شہریوں نے پہلے تو بھر پور غصہ اتارا ۔ ڈاکوؤں پر اس قدر تشدد کیا گیا ان کے بازو اور ٹانگیں بھی ٹوٹ گئیں ۔ انہیں زندہ جلانے کی کوشش بھی کی گئی تاہم پولیس نے پہنچ کر ملزمان کو حراست میں لیا اور ان کی جان بچائی ۔