تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 4:38

کراچی:فائرنگ اور پرتشددواقعات میں8 جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور تشدد کےواقعات میں آٹھ افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت پانچ زخمی ہوگئے۔



امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ،پولیس کے ناکے، رینجرز کی تعیناتی ،ٹارگٹڈ آپریشن اور پکڑدھکڑ کےباوجود کراچی میں قیام امن خواب بنتاجارہاہے۔۔ملیر جعفر طیارسوسائٹی میں گولیوں نے سعیدنامی شخص کی جان لے لی۔جمشید کوارٹرمیں فیصل نامی شخص گولیوں کانشانہ بنا۔نارتھ کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ابدی نیند سلا دیا۔



کورنگی میں ناصر جمپ کے قریب فائرنگ کےواقع میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔گولی مار چورنگی کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا۔میوہ شاہ قبرستان کے قریب ندی سے خاتون کی لاش ملی ۔اردو بازار کے قریب بھی ایک شخص کی بوری بندلاش ملی۔نیو دھوراجی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے گلشن اقبال تھانے کا اے ایس آئی اشفاق زخمی ہوا۔



اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نےمختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ٹارگٹ کلنگ کی تیرہ وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ملزمان سے قبضےسے اسلحہ بھی برآمدہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.