3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:20
کراچی:خاوندنےبیوی پرتیل چھڑک کرآگ لگادی،ملزم گرفتار
اے آر وائی - کراچی کے علاقے ملیر میں گھریلو تنازعے پر شوہر نے بیوی پر تیل چھڑک کر آگ لگادی، خاتون کو شدید تشویشناک حالت میں برنس وارڈ منتقل کر دیاگیا، شوہر پولیس اہلکار نکلاجسے سعود آباد پولیس نے حراست میں لے لیا۔
متاثرہ خاتون توقیر فاطمہ کے مطابق اس کا شوہر ابوالحسن جو پولیس اہلکار ہے ،وہ تیسری شادی کرنا چاہتا تھا اور اسی تنازعے پر اس نے رات گئے اپنی بیوی پر تیل ڈال کر آگ لگا دی جس سے اس کی بیوی بری طرح جھلس گئی اور اسے تشدد تشویش ناک حالت میں برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ خاتون کے جسم کا نوے فیصد حصہ جھلس چکا ہے اور اس کی حالت نہایت نازک ہے، سعود آباد پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی شوہر کو گرفتار کرلیا۔