تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:39

شاہ کوٹ،پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک

اے آر وائی - ضلع ننکانہ صاحب کے علاقہ شاہ کوٹ میں تھانہ صدر میں غیر قانونی زیر حراست 18سالہ نوجوان مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہو گیا ۔لواحقین نے تھانہ پر دھاوا بول دیا اور فیصل آباد لاہور روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔



پولیس نے اکمل ساحر نامی شخص کی درخواست پر پولٹری فارم میں چوری کے الزام میں بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کیا ورثا کے مطابق پولیس گزشتہ 2دن سے شہزاد پر بہیمانہ تشدد کر رہی تھی گزشتہ شب شدید تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے شہزادجاں بحق ہو گیا ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ رانا سجاد کے مطابق ملزم چوری کے الزام میں پوچھ گیچھ کے لئے حراست میں لیا گیا تھا ۔



گزشتہ رات شہزاد کی اچانک طبیعت بگڑ گئی طبی امداد دینے کےلئے ٹی ایچ کیو شاہکوٹ لےکر گئے مگر صحت یاب نہ ہو سکا سرکل سانگلہ ڈی ایس پی مہر شعیب کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ نعش کو ہسپتال ننکانہ بھیج دی گئی ہے۔پولیس تشدد کے خلاف عوام نے تھانہ صدر پر حملہ کر دیا پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جس سے فیصل آباد لاہور روڈ ٹریفک کے لیے بند رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.