3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:18
کراچی: فائرنگ اور تشدد کے واقعات جاری
اے آر وائی - کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ملیر میں گھریلو تنازع پر پولیس اہلکارنے مبینہ طور پر اپنی بیوی پر تیل چھڑک کر آگ لگادی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون گلشن بہار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فیکٹری ملازم ظفر حسین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دوسری طرف میٹھادر کے قریب پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ اُدھرسعود آباد کے علاقے میں مبینہ طور پر پولیس اہلکار نے اپنی بیوی کو جلا دیا۔ توقیر فاطمہ کو تشویش ناک حالت میں برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ خاتون کے جسم کا نوے فیصد حصہ جھلس چکا ہے اور اس کی حالت نہایت نازک ہے۔
توقیر فاطمہ کے مطابق اُس کا شوہر ابوالحسن جو پولیس اہلکار ہے، وہ تیسری شادی کرنا چاہتا تھا اور اِسی تنازع پر اُس نے اُسے تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی۔