تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:20

پنجاب، محرم الحرام کے لیئے سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا

اے آر وائی - پنجاب میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا۔ ایک لاکھ سے زائد پولیس اہلکار اور رضا کار جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔



لاہور میں آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان کی زیر صدارت صوبے میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے کانفرنس ہوئی جس میں پنجاب بھر کے اعلی پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام میں بھی کالعدم تنظیموں کے چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔



انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں نو ہزار ایک سو چھتیس جلوس برآمد ہوں گے جبکہ سینتیس ہزار دو سو انچاس مجالس ہوں گی۔ اٹھہتر ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور تیس ہزار رضا سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ پاک فوج کے انہتر اور رینجرز کے پینتیس دستے سٹینڈ بائی رکھے جائیں گے۔ اور ضرورت پڑنے پر انہیں طلب کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ جلوسوں کے روٹ اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیںکی جائے گی۔



اشتعال انگیز تقاریر، وال چاکنگ اور نفرت انگیز مواد کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جار سو علماءکو نفرت انگیز تقاریر کرنے پر صوبہ بدر کیا گیا ہے جبکہ انیس اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ اجلاس میں صوبہ بھر کے افسران نے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ صوبے میں کرائم کی شرح کم ہو گی۔اچھی کاکردگی پر فیصل آباد رینج کے افسران میں تعریفی اسناد اور نقد رقم بھی تقسیم کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.