تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:49

کراچی سیکیورٹی پلان، چوکیوں اور بیرئیر کی تعمیر کھٹائی میں

اے آر وائی - کراچی میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ مافیا کی چیرہ دستیوں سے سب سے زیادہ متاثر اُولڈ سٹی ایریا کیلئے تشکیل دیا گیا سیکیورٹی پلان چوکیوں اور بیرئیر کی تعمیر کے اخراجات تاجروں پر ڈالنے کے باعث کھٹائی میں پڑگیا۔



کراچی کے ایک اہم تاجر رہنما نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ تیس چوکیوں اور بیالیس بیرئیر کے تعمیراتی خراجات تاجروں پر ڈال دیئے گئے۔ اس کے علاوہ خفیہ کیمروں کی تنصیب کا خرچہ بھی تاجروں کو ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔



انجمن تاجران کراچی کے صدر حاجی ہارون چاند کے مطابق سی پی ایل سی نے فی چوکی 50 ہزار لاگت مانگی ہے جبکہ تاجروں کا موقف ہے کہ چوکیوں اور بیرئیر کی تعمیر سمیت کیمروں کی تنصیب کے اخراجات حکومت اور کراچی چیمبر برداشت کرے ورنہ کراچی چیمبر کی ممبر شپ کا کیا فائدہ۔



ذرائع کے مطابق چوکیوں میں تعینات کئے جانے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے کھانے اور چائے پانی کا انتظام بھی ہے ایک بڑا مسئلہ اور یہ مسئلہ بھی تاجروں کو حل کرنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.