تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:10

چترال میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری،آٹھ افراد ہلاک

اے آر وائی - چترال میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس میں آٹھ افراد ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوئے۔ چترال یارخون سے چترال آنے والے گاڑی جس میں چودہ افراد سوار تھے، مروی کے مقام پر گہری کھائی دریا میں جا گری۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے ہیں اور چھ شدید زخمی ہوئے۔



پولیس اور مقامی لوگوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت گہری کھائی سے نکال لیا، زخمیوں کو ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چترال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشوشناک بتائی جاتی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.