4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:4
کراچی: مہران ٹاؤن سے بوری بند لاش برآمد
اے آر وائی - کراچی میں آج ایک شخص کی بوری بند لاش ملی۔گذشتہ روز بھی پرتشدد واقعات میں سات افراد لقمہ اجل بنے۔
پولیس حکام کے مطابق کورنگی مہران ٹاون سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا۔ مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
گذشتہ روز بھی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے علاقائی عہدیدار کے بھائی سمیت سات افراد جان بحق ہوئے اور جن علاقوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے وہاں دوسرے روز بھی کشیدگی ہے۔