4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:26
کراچی:کورنگی میں فیکٹری کی آگ پرقابو پا لیا گیا
اے آر وائی - کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی لیدرفیکٹری میں لگنے والی آگ پر ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کےبعد قابوپا لیا گیا۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور تین اطراف سے آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کی ۔فیکٹری کے اندر داخلے کے تنگ راستوں کےباعث فائر بریگیڈ اہلکاروں کو دشواری کاسامنا کرنا پڑا مگر جلد ہی آگ پرقابوپالیاگیا ۔ آگ کے باعث فیکٹری میں موجود ایکسپورٹ کے لئے رکھی گئی بڑی تعداد میں لیدر جیکٹس اور دیگرسامان جل گیا جس کی مالیت لاکھوں میں بتائی جاری ہے۔
فیکٹری کے سامنے والا حصے کو جلنے سے بچالیا گیا،فیکٹری مالک شیخ سہیل نے فائر ٹینڈرز کے سست روی سے کام کرنے پر تشویش کا بھی اظہار کیا ،فیکٹری میں کوئی شفٹ کام نہیں کررہی تھی جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔