4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:35
نوابشاہ میں مکان کی چھت گر گئی،2بچے جاں بحق
اے آر وائی - نوابشاہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہیں. زخمیوں کو پیپلزمیڈیکل کالج اسپتال طبی امدادی جارہی ہے۔
محمدی ٹاؤن کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے ۔ ڈاکٹر ز کے مطابق دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث مکان کی چھت کمزور ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ایک یہ المناک واقعہ پیش آیا۔