تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:43

سالٹ رینج کےقریب بس الٹ گئی،6مسافرجاں بحق

اے آر وائی - سالٹ رینج کے قریب موٹروے پر تیز رفتار بس الٹ گئی جس سےچھ مسافر جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے۔



موٹروے پولیس کے مطابق کلر کہار میں لللہ انٹرچینج کے قریب سالٹ رینج میں بس تیزر فتاری کےباعث حادثے کاشکار ہوگئی ۔ بس میں پچاس افراد سوار تھے جو پشاور سے رائے ونڈ جارہے تھے۔



ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاہے۔ سالٹ رینج میں متعدد حادثات رونما ہوچکے ہیں اور کئی افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.