4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:55
ایم کیو ایم کے سابقہ ناظم جلیل الرحمان سپرد خاک
اے آر وائی - ایم کیو ایم کے جوائنٹ سیکٹرانچارج اور سابق تعلقہ ناظم سٹی جلیل الرحمان کوہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا۔
حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے جوائنٹ سیکٹر انچارج جلیل الرحمان کو گذشتہ شپ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا ان کی نماز جنازہ حیدرآباد کے علاقے نشاط چوک پر ادا کی گئی۔جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شاکر علی،رہنما عامر خان،سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمرقریشی ،صوبائی وزیر زبیر احمد خان،زونل انچارج محمد شریف خان سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، ایم کیو ایم کے کارکنان اور مقتول کے اہل خانہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔بعد ازاں مقتول جلیل الرحمان کو ٹنڈو یوسف قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شاکر علی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کے واقعے میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کیا جائے،دوسری جانب جلیل الرحمان کے قتل کے سوگ میں چوڑی مارکیٹ، نشاط مارکیٹ اورکلاتھ مارکیٹ سمیت مختلف بازار سوگ میں بند ہیں۔