4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:54
نوازشریف کا جعلی معاون خصوصی گرفتار
اے آر وائی - شادباغ پولیس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا معاون خصوصی بن کر لوگوں کے پلاٹوں پر قبضہ کر نے والے ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
لاہور ایس ایچ او شادباغ کے مطابق گلشن راوی کا رہائشی مولانا عرفان خالد انہیں فون کر کے کہتا کہ عیسی نگر میں اس کے والد کا پلاٹ ہے اسے قبضہ دلواؤ اور وہ خود کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کا معاون خصوصی اور مسلم لیگ لاہور کا چیف ایگزیکٹوظاہر کرتا تھا اسکی تصدیق کی گئی تو وہ جعلی نکلا جس پر اسے گلشن راوی سے گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ملزم نے میڈیا کو بتایا کی وہ ضمانت پر رہا ہو کے پریس کانفرس کے ذریعے تمام حقیقت بتائے گا ملزم نے کہا کہ وہ ابھی اپنی شکل نہیں دکھانا چاہتا اس کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ دھوکا کیا گیا ہے۔