تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:35

فیصل آباد:مہندی کی تقریب میں فائرنگ ،ڈانسر ہلاک

اے آر وائی - فیصل آباد میں مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے لڑکی ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے دولہا کے تایا کو حراست میں لے لیا۔ فیصل آباد کے علاقے کھُرڑیاں میں شادی کے رنگ میں بھنگ پڑگیا۔



چک نمبر دوسوپانچ کے رہائشی غلام علی کے بیٹے آصف کی مہندی کی تقریب جاری تھی،ہرطرف خوشیاں بکھری ہوئی تھیں، دولہا اور اس کے دوست بھی شاد تھے،دوستوں نے خوشی میں فائرنگ کی،ایک گولی مہندی میں بلائی گئی ڈانسرصدف اقبال عرف سلمی کے سر پر جا لگی۔ جس سےصدف ہلاک ہوگئی۔



ذرائع کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھے، فائرنگ کے بعد دولہا اور اس کے دوست فرار ہوگئے، پولیس نے مقتولہ کے شوہرعرفان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.