4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:55
مختلف حادثات میں 10افراد جاں بحق
اے آر وائی - ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات اور چھت گرنے کے واقعات میں دو بچوں سمیت دس افراد جاں بحق ہوگئے۔ سالٹ رینج کے قریب موٹروے پر تیز رفتار بس الٹنے سے چھ مسافر جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ بس میں پچاس افراد سوار تھے جو پشاور سے رائے ونڈ جارہے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
ادھر دیربالا میں لواری ٹنل کے قریب میت لے جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ واقعے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ نوابشاہ کے علاقے محمدی ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پیپلز میڈیکل کالج اسپتال منقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر ز کے مطابق دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔