تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:54

حیدرآباد میں فائرنگ، 3افراد ہلاک،3زخمی

اے آر وائی - حیدرآ باد میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے پولیس نے آٹھ افراد کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ہے۔



فائرنگ کا واقعہ حیدرآباد کے علاقے حیدر چوک کے قریب پیش آیا جہاں ایک تنظیم کے دفتر میں داخل ہوکر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں تین افراد کاشف ، شکیل اور مصطفی جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول اسپتال منقتل کردیا گیا ہے ایس ایس پی حیدرآباد پیر فرید کا کہنا ہے کہ آٹھ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات کے ملزمان بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ فائرنگ کے واقعے کے جامع تحقیقات کے لیے سینیئر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.