تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:5

عمرکوٹ:زمینداروں کی نجی جیل سے 55ہاری بازیاب

اے آر وائی - عمر کوٹ میں پولیس نے زمینداروں کی نجی جیل پر چھاپے مار کر پچپن ہاری بازیاب کرا لیے۔



عمر کوٹ پولیس نے زمینداروں کے خلاف کارروائی سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر کی گئی۔ پچپن ہاری زمیندار لقمان کپری اور ڈانو مالھی کی نجی جیلوں سے بازیاب کرائے گئے۔ ان میں دس خواتین اور پینتیس بچے شامل ہیں۔ بازیاب کرائے گئے لوگوں کو پر عمرکوٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔



کسانوں نے عدالت کو بتایا انہیں غلام بنا کر رکھا گیا ہے۔ تین سال پہلے زمیندار لقمان کپری اور ڈانو مالھی نے انہیں زمیندار مجاھد چوھدری سے خریدا تھا۔ عدالت نے ہاریوں کو اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دے دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.