تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:5

میاں چنوں: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کاٹن فیکٹری کا مینجر جاں بحق

اے آر وائی - میاں چنوں میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کاٹن فیکٹری کا مینجر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ گن مین شدید زخمی ہوا ڈاکوجاتے ہوئے دس لاکھ سے زائد رقم لے گئے۔ نواحی علاقہ محسن وال میں کاٹن فیکٹری کا مینجر محمد وقاص اپنے گن مین سیلم خان ڈارئیور کے ساتھ نجی بنک سے دس لاکھ سے زائد رقم نکلوا کر واپس فیکٹری جارہے تھے ریلوے پھاٹک پر پہنچے تو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے روک کر گاڑی پر سیدھی فائرنگ کردی ۔



فائرنگ سے فیکٹری مینجر محمد وقاص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ گن مین گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ ڈاکو جاتے ہوئے گاڑی میں موجود دس لاکھ سے زائد رقم بھی لے گئے۔ ڈی پی او خانیوال رائے اعجاز احمداور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرجاوید خان اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا اورجائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.