تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:55

کراچی:عوامی مرکز پر مسافر بس الٹنے سے چھ مسافر زخمی

اے آر وائی - کراچی میں شارع فیصل عوامی مرکز پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ پولیس کے مطابق حادثات تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں چھ مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔



شارع فیصل پر ٹریفک حادثے کے باعث کچھ دیر ٹریفک جام رہا اطراف میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ۔ تاہم کرین کے ذریعے بس کو وہاں سے لے جایا گیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.