تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:15

کراچی:فائرنگ کے واقعات میں آٹھ افراد جاں بحق، گیارہ زخمی

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پاب بیٹی اور بیوی سمیت آٹھ افراد جان بحق اور گیارہ زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق سینٹرل جیل کے قریب حیدرآباد کالونی میں مسلح افراد نے گھر کے اندر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں صلاح الدین نامی شخص دم توڑ گیا جبکہ واقعے میں بیوی اور بیٹی بھی شدید زخمی ہوئیں جو کہ دوران علاج چل بسیں۔ ایس پی جمشید ٹاون اسد رضا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔



گارڈن کے علاقے عثمان آباد گلی نمبر چار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد خالد نامی شخص زندگی کی بازی ہار گیا ۔ کیماڑی میں تھانہ جیکسن کی حدود میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں بتیس سالہ رستم نامی شخص جان بحق ہوگیا۔رات گئے لیاقت آباد کے علاقے بندھانی کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران تین بچے زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا جہاں بارہ سالہ نبیل دم توڑ گیا ،زخمیوں میں دس سالہ ملک اور چودہ سالہ ارشد بھی شامل ہیں۔



دریں اثنا واقعے کے بعد فائرنگ کرنے کے الزام میں چھہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ڈفینس فیز چھ میں ریستورانت میں ساتھی سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے واقع میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیا، ناظم آباد انکوئری آفس کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ،گولی مار چورنگی اور سرجانی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ۔ شرافی گوٹھ ، سائٹ ایریا، نیو کراچی الیون ڈی اور کورنگی صنعتی ایریا میں بھی فائرنگ سے چارافراد زخمی ہوئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.