تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:25

خوشحال پنجاب کو ن لیگ نے بدحال کردیا،مونس الہیٰ

اے آر وائی - پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری مونس الہی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب کا پیدا ہونے والا ہر بچہ لاکھوں روپے کا مقروض ہے۔



شکر گڑھ ضلع نارووال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے چودھری مونس الہی نے کہا کہ خوشحال پنجاب کو ن لیگ نے بدحال کر دیا،اربوں روپے ناکام اسکیموں کی نذر کرنے والے شہباز شریف اب عوام کو حساب دینے کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں کسانوں کو خوشی خوشی قرضہ دینے والے بینک آج کسانوں کو قرقی کے نوٹس بھیج رہے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.