6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:17
کراچی: نجی بینک میں ڈکیتی، چودہ لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی گئی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے سائٹ میں نجی بینک میں ڈکیتی مسلح ملزمان چودہ لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، بینک میں موجود ضعیف المعر اور غیر تربیت یافتہ گارڈزمزاحمت کرنے کے بجائے کھڑے کے کھڑے رہ گئے۔
ایس پی سائٹ اکرم ابڑو کے مطابق ڈکیتی کے وقت تین مسلح ملزمان بینک کے اندر پہلے سے موجود تھے جبکہ دیگر تین ساتھی ایک ساتھ بینک میں داخل ہوئے اور کھاتے داروں اور عملے کو یرغمال بنا لیا ۔ ایس پی سائٹ کا کہنا تھا کہ بینک میں تین سیکیورٹی کارڈز موجود تھے لیکن ضعیف العمری اور اسلحہ چلانے کی ٹریننگ نہ ہونے کے باعث مزاحمت نہ کر سکے ۔
مسلح ملزمان بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج لے جانے میں ناکام رہے ۔ پولیس نے تینوں سیکیورٹی گارڈز کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے ۔ واضح رہے کہ آج ہونے والی بینک ڈکیتی رواں سال کی بیسویں بینک ڈکیتی ہے ۔