تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:5

پولیس تشدد سے ٹیکسی ڈرائیور کی ہلاکت کے خلاف احتجاج

اے آر وائی - فیصل آباد میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ٹیکسی ڈرائیور کی ہلاکت کے خلاف مشتعل افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس پر آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی۔



غوثیہ آباد کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور حفیظ الرحمان کو پولیس نے کار چوری کے الزامات میں حراست میں لیا تھا دوران تفتیش پولیس نے حفیظ پر اتنا تشدد کیاکہ وہ دم توڑ گیا۔ ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی مقتول کے لواحقیقن اور اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور تھانہ غلام محمد آباد کے باہر جلاؤ گھیراؤ کر کے سڑک بلاک کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.