تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:16

پیرول پررہا افراد کس پارٹی سے ہیں تحقیقات سے پتہ چلے گا،وسان

اے آر وائی - صوبائی وزیر وزیر جیل خانہ جات و معدنیات منظور وسان نے کہا ہے کہ پیرول پر رہا ہونے والوں کا تعلق کس پارٹی سے ہے اس کا علم تحقیقات کے بعد ہوگا۔ کلفٹن میں محکمہ معدنیات کے دفتر میں بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار تین اور دو ہزار پانچ میں مسلم لیگ فنکشنل اور دیگر جماعتیں حکومت میں تھیں، ریتی بجری غیرقانونی طور پر اٹھائے جانے کی اطلاعات ہیں۔



انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات کو ہر سال ساڑھے چار سو ملین روپے کی رائلٹی ملتی ہے، معدنیات کیلئے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ زمین کس کو اور کیوں الاٹ کی گئی ہے، اس کی تحقیقات ہوں گی۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ محکمہ معدنیات و معدنی ترقی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کا معاملہ سامنے لاوٴں گا، سندھ میں سونے کی تلاش کیلئے ایک لائسنس دیا گیا ہے، لوہے کی تلاش کیلئے چار، گرینائٹ کی تلاش کیلئے پندرہ لائسنس دیئے گئے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.