6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:45
دہشت گرد کراچی کو فاٹا اور وزیرستان بنانا چاہتے ہیں،حسن ظفر
اے آر وائی - مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ علامہ آفتاب حیدرجعفری کے قتل کا مقدمہ امریکی قونصل جنرل کیخلاف دائر کیا جائے اور اسے ملک بدر کیا جائے۔ امام بارگاہ علی رضا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کراچی کو فاٹا اور وزیرستان بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے تمام مسالک کے لوگوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کو شیعہ سنی جھگڑے کا رنگ دینا غلط ہے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اگر بہتر گھنٹے میں علامہ آفتاب جعفری کے قاتلوں کو گرفتارنہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائیگا۔