6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:25
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام
اے آر وائی - کراچی میں بے ہنگھم ٹریفک، ٹڑیفک سگنلز کی خرابی اور ایم اے جناح روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دئیے جانے والے دھرنے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جا م رہا۔ ٹڑیفک جام کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹریفک جام کے باعث ٹریفک میں پھنسی متعدد گاڑیوں کی سی این جی اور پیٹرول ختم ہو گیا۔ صدر، ایمپریس مارکیٹ، ٹاور، گلشن اقبال، نیپا، گولیمار، یونیورسٹی ورڈ، لیاقت آباد ، بورڈ آفس میں ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔ جس کے باعث ایمبولینس سروس کو بھی شدید دشواری رہی۔ ٹریفک اہلکار بھی ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آئے۔