تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:46

ملتان:این ایف سی یونیورسٹی میں سینئر طلبا کا طالبعلم پر تشدد

اے آر وائی - ملتان این ایف سی یونیورسٹی میں سینئر طلبا کا فولنگ کے دوران غیر اخلاقی حرکات نہ کرنے پر طالبعلم پر بے ہیمانہ تشدد متاثرہ طالبعلم کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملتان انجینئرنگ یونیورسٹی کے طالبعلم محب خان سے فولنگ کے دوران سینئر طالبعلموں نے غیر اخلاقی حرکت کرنے کو کہا جس پر محب خان اور سینئر طلبا میں تلخ کلامی ہوئی اور جھگڑا بڑھ گیا۔ سینئر طلبا نے محب خان کو بے ہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے محب خان کی انکھ متاثر ہوئی جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



ڈاکڑز کا کہنا ہے متاثرہ طالبعلم کو انکھ میں اندرونی چوٹیں ائی ہیں جس سے آنکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب واقعہ کا مقدمہ سیتل ماڑی میں درج کرلیا گیا ہے لیکن تاحال گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.