تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 21:17

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت

اے آر وائی - ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے کراچی اور حیدرآباد میں بوہری برادری اور جعفریہ الائنس سے تعلق رکھنے والوں کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔



ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نےحیدر آباد میں بوہر ی برادری اور کراچی میں جعفریہ الائنس کے رہنما آغا آفتاب حیدر جعفری کے قتل کے واقعات کو گھناونی سازش قراردیا۔رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونیوالوں کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔



رابطہ کمیٹی نےصدر،وزیر اعظم اور و فاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے کراچی اور حیدر آباد میں پر تشدد واقعا ت کا نوٹس لینے اور ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.