تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:26

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی،گزشتہ روز لیاقت آباد میں فائرنگ سے جان بحق افراد کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی۔ بعض علاقوں میں کشیدگی برقرار۔



پولیس حکام کے مطابق رات گئے اورنگی ٹاون کے علاقے میں حیدر چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جان کی بازی ہارگئے،مقتولین کی شناخت جہانگیر اور رضا کے نام سے ہوئی ہے ، مقتولین کو گلی میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ڈیفنس اور منگھوپیر روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔



گزشتہ رات لیاقت آباد میں جنازے سے واپسی کے دوران مشتعل آفراد کی ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے دوران دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ،اس دوران مشتعل افراد نےدو بسوں اور ایک ٹرک کو آگ لگادی۔سہراب گوٹھ پل کے قریب بھی نامعلوم افراد نے ایک مسافر بس کو آگ لگادی۔



گزشتہ روز لیاقت آباد میں فائرنگ سے جان بحق تینو ں افراد کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین ادا کی جائیگی۔ لیاقت آباد ۔ ملیر جعفر طیار۔رضویہ سوسائٹی۔اورنگی ٹاون۔ سمیت شہر کے بعض علاقوں میں آج بھی کشیدگی برقرار ہے جہاں پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.