7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:17
سکھر: قریب مسافر بس کو حادثہ ایک شخص ہلاک8زخمی
اے آر وائی - ڈیرہ غازی خان سے کراچی جانے والی مسافر بس پنوعاقل کے قریب اور تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کچے میں اتر گئی حادثے میں بیس سے زائد افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
حادثے کا شکار بس کے آٹھ زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں سکھر سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جبکہ دیگر زخمیوں کو پنوعاقل تعلقہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حادثے میں صوبہ خان نامی شخص زخمو کی تاب نا ل لا سکا اورموقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے میں بس کا ڈرائیور اور کلینڈر بھی زخمی ہیں ۔زخمی ہونے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ حادثہ کو سبب غلط اور ٹیکنگ ہے ۔۔