تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:5

کراچی:ہتھیاروں کی نمائش، شہر میں ٹریفک جام

اے آر وائی - دفاعی ہتھیاروں کی نمائش اور وی آئی پی موومنٹ کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں صبح سویرے سے شدید ٹریفک جام ہے جس کے باعث شہریوں کو دفاتر جانے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔



بین الاقوامی نمائش کے انعقاد کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کی جانب سے یونیورسٹی روڈ پر پی آئی اے آڈٹیوریم ،سوک سینٹر سمیت ذیلی شاہراؤں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ نمائش میں آنے والے وی آئی پیز کی سبب بھی شہر کی کئی شاہراؤں کوبند کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔



شدید ٹریفک جام کے باعث معتدد گاڑیوں میں ایندھن ختم ہو گیا ایمبولینس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیاں بھی ٹریفک جام میں پھنس گئیں ،مریضوں کو طبی امداد میں نہ ملنے کے باعث بیشتر مریضوں کی حالت غیر ہو گئی ہے۔



شہر میں شدید ٹریف جام کے سبب گرو مندر ،پٹیل پاڑہ،لسبیلہ، گولیمار چورنگی، ناظم آباد،آئی آئی چندریگر ،نیو ایم اے جناح روڈ ،نمائش ، جیل چورنگی،ڈالمیا روڈ نیپا چورنگی سمیت شہر کے بیشتر علاقے شدید متاثر رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.