7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:5
ینگ ڈاکٹرز اورحکومت پنجاب میں مذاکرات کامیاب
اے آر وائی - ینگ ڈاکٹرز اورحکومت پنجاب میں مذاکرات کامیاب ہونے پر ینگ ڈاکٹروں کی دھرنے کی کال جشن میں بدل گئی۔ لاہور میں اپنے مطالبات کے حق میں ینگ ڈاکٹروں کا احتجاج اس وقت جشن میں بدل گیا جب پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، کبھی ہڑتال تو کبھی احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کے سارے مطالبات حکومت پنجاب نے تسیلم کرتے ہوئے ان کے خلاف دائر مقدمہ بھی ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
ینگ ڈاکٹروں نے وزیراعلٰی ہاوس پنجاب کے باہر دھرنے کی کال دی تھی جو مذاکرات کامیابی کے بعد جشن اور بھنگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ معاہدہ پر شام پانچ بجے دستخط ہونگے۔