تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:56

حیدرآباد:گذشتہ روزجاں بحق ہونےوالےافراد کو سپردخاک کردیا گیا

اے آر وائی - حیدرآباد میں گذشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بوہری جماعت کے دو افراد کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ حیدرآباد کے علاقے رسالہ روڈ پرواقع ایک دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بوہری برادری کے دو افراد اصغر علی اور مصطفی کو قتل کیا تھا۔



ان کی نماز جنازہ آج بوہری جماعت خانے میں ادا کی گئی جس میں بوہری برادری کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بعد ازاں دونوں مقتولین کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ واضح رہے کہ حیدرآباد میں گذشتہ چار روز کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے آٹھ مختلف واقعات میں گیارہ افراد جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔



شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد برکات رضوی نے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرکے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ ٹارگٹ کلنگ کے پے درپے واقعات کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.