تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:54

کراچی:مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی، چارگاڑیاں نذر آتش

اے آر وائی - کراچی کےعلاقے لیاقت آباد میں فائرنگ سے جاں بحق تینو ں افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ اس موقع پر مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور چارگاڑیوں کو پھونک ڈالا۔ لیاقت آباد میں فائرنگ سے جاں بحق فراز حیدر اوروسیم جعفری کی نمازجنازہ باب العلم امام بارگاہ نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی۔



نماز جنازہ کے موقع پر علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی تاہم سیکورٹی انتظامات کی قلعی اس وقت کھل گئی جب مشتعل افراد نے ایک بس کو پھونک ڈالا ۔ تھوڑی دیر بعد کچھ ہی فاصلے ہر ایک اور ٹرک کو آگ لگادی گئی۔ شہر کے دیگر علاقوں میں مزید دو گاڑیاں جلائی گئیں۔ نوجوانوں کی ہلاکت کے باعث لیاقت آباد، ملیر جعفر طیار، رضویہ سوسائٹی، اورنگی ٹاون سمیت شہرکے بعض علاقوں میں دوسرے روز بھی کشیدگی برقرار رہی۔



مجلس وحدت المسلمین کے رہنما صادق رضا تقوی نے کہا کہ علامہ آفتاب حیدر جعفری کی نماز جنا زہ کے روٹ پر سیکورٹی انتطامات ناقص تھے۔ تین افراد کے قتل کی ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں پرعائد ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.