7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:45
کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں4 افراد جاں بحق،5 زخمی
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چارافراد جان بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، بدھ کے روز بھی شہر میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیاں جاری رہیں۔ تھانہ سرجانی کی حدود لیاری ایکسپریس وے کے قریب فائرنگ سے عبدالحسن جان بحق جبکہ قاسم اور پیر جان زخمی ہوئے۔ منگھو پیر میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔ اورنگی ٹاون کے علاقے میں نشان حیدر چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جان کی بازی ہارگئے،مقتولین کی شناخت جہانگیر اور رضا کے نام سے ہوئی ہے ۔
گلزار ہجری، ڈیفینس اور منگھوپیر روڈ پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے، گزشتہ دن سے جاری پرتشدد واقعات کے باعث ملیر جعفر طیار۔رضویہ سوسائٹی اورنگی ٹاون۔ سمیت شہر کے بعض علاقوں میں آج بھی کشیدگی برقرار ہے جہاں پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے۔