7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:56
تیس نومبر کو جیکب آباد سے لانگ مارچ شرو ع کرینگے،صفدر سرکی
اے آر وائی - جئے سندھ تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر صفدر سرکی نے کہا ہے کہ قوم پرست کے اتحاد سندھ بچاؤ کمیٹی میں شامل سیاسی پارٹیوں کے اپنے الگ الگ سیاسی پروگرام ہیں۔ ہم وڈیروں کی طرھ نہیں بلکہ کارکنوں کے ساتھ تیس نومبر کو جیکب آباد سے لانگ مارچ شرو ع کرینگے ۔
کراچی پریس کلب میں اپنی پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صفدر سرکی نے کہا کہ دس نومبر کو سندھ بھر میں سیلاب متاثرین کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے۔ ڈاکٹر صفدر سرکی نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے خلاف تحریک جاری رہے گی اس نقطے پر تمام قوم پرست متفق ہیں۔