تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:54

کراچی : بچوں کی بیماریوں سے متعلق 4رزہ عالمی کانفرنس

اے آر وائی - کراچی میں بچوں کی بیماری کے بارے میں منعقدہ چار روزہ عالمی کانفرنس نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام صوبوں میں بچوں کے ہنگامی طبی امداد کا تدریسی اسپتالوں میں الگ شعبہ قائم کیا جائے۔ ان خیالات کااظہار بچوں کی اکیس ویں کانفرنس کے کنونئر پروفیسر اقبال میمن اور دیگر نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔



انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوزائید بچوں کی شرح اموات میں اضافہ ہورہاہے جس کی بنیادی وجہ بچوں کی بیماریوں پر توجہ نہ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کانفرنس میں ڈھائی ہزار سے زائد مندوبین نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ سال سےکم عمر بچیوں کی شادی کو روکنے کیلئے قانون سازی کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.