تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:14

علامہ طاہر القادری 30 دسمبر کو وطن واپس آئیں گے

اے آر وائی - تحریک منہاج القران کے سربراہ علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری تیس دسمبر کووطن واپس آرہے ہیں۔ تحریک منہاج القران اسلام آباد کے رہنماعمرریاض عباسی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تحریک منہاج القران نے موجودہ انتخابی نظام رد کردیاہے اورمتناسب نمائندگی وقت کاتقاضاہے۔



انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری ریاست کوبچانے کیلئے وطن واپس آرہے ہیں کیونکہ موجودہ نظام نے عوام کومایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کاتاریخی استقبال کیا جائے گا اوراس نظام کی تبدیلی کیلئے جہدوجہد تیزکردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.