تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:32

گورنر سندھ کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری

اے آر وائی - گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر آج صبح مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔



اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ صوفیوں کی زمین ہے جنھوں نے اخوت و بھائی چارے کا درس دیا ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات سے ناصرف سندھ بلکہ پورا ملک متاثر ہورہا ہے،تخریب کاری میں ملوث کئی افراد پکڑے ہیں،گذشتہ روز سپرہائی وے سے بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا ہے جو کہ بڑی کامیابی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.