8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:40
سندھ:11اشتہاری ملزمان کےسرکی قیمت واپس لےلی گئی
اے آر وائی - حکومت سندھ نے گیارہ اشتہاری ملزمان کے سر کی قیمت واپس لےلی۔ ان ملزمان کےسرکی قیمت رواں سال اپریل میں مقررکی گئی تھی۔
حکومت سندھ نے گیارہ اشتہاری ملزمان کے سر کی قیمت واپس لینےکانوٹیفکیشن جاری کردیا ۔۔جس کے مطابق پچیس اپریل کو گیارہ ملزمان کی سر کی قیمت پانچ سے پندرہ لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی ۔
جن ملزمان کےسرکی قیمت واپس لی گئی ہے۔ان میں شکیل عرف بادشاہ خان،ظفرعرف لنگڑا، شفیع پٹھان ،آصف نیازی، سہیل عرف ڈاڈا شامل ہیں۔ فرحان عرف موٹا ، شاہد عرف مکس پتی ، فہد عرف پٹھان ، یونس عرف مادی ، ایاز زہری اور سکندر عرف سکھو کے سروں پر مقرر کردہ رقم بھی واپس لے لی گئی۔