تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:39

مظفر گڑھ:آئل چوری کرنیوالے گروہ کے دو افراد گرفتار

اے آر وائی - مظفر گڑھ میں قائم آئل ریفائنری کی مین لائن سے کلپ لگا کر آئل چوری کرنے والے گروہ کے دو افراد گرفتار ،90 لاکھ روپے مالیت کا چوری شدہ تیل برآمد کر لیا۔



مظفرگڑھ کے نواحی علاقے قصبہ گجرات میں قائم آئل ریفائنری کی مین لائن سے آئل مافیا گروہ کے افراد کلپ لگاکر آئل چوری کرکے ڈرموں میں بھر رہے تھے کہ اطلاع پر تھانہ محمود کوٹ اور تھانہ قصبہ گجرات پولیس نے جائے وقوع پر جاکر چھاپہ مارکر مقامی زمینداراکرم چاون کے ڈیرے پر چوری شدہ آئل کے ڈرم ، تیل چوری کے آلات اور دیگر سامان برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ملزمان کی نشاندہی پر 90 لاکھ روپے مالیت کا چوری شدہ تیل برآمد کرلیاجبکہ آئل مافیا گروہ کے متعدد افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔



مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان سے پوچھ گچھ شروع کردی۔آئل مافیا گروپ کو سرکاری افسران اور علاقے کی بااثر سیاسی لوگوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔آئل ریفائنری کی مین لائن سے 90 لاکھ روپے روزانہ کی بنیاد پر آئل چوری ہورہا تھا۔زمیندار کے ڈیر ے پر کھڑے آئل ٹینکر ٹرالر بھی پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.