تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:49

کراچی:فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں چار افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں قتل وغارت گری لہر بھی بدستور برقرار ہے۔ فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں پولیس اہلکار سمیت مزید چار افراد لقمہ اجل بن گئے۔



شہر قائد میں خونریزی کا سلسلہ کسی صورت تھمنے میں نہیں آرہا۔ قاتلوں نے مزیدزندگیاں چھین لیں۔ پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائرکےقریب نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔



اورنگی ٹاون چار نمبر پیٹرول پمپ کے قریب دو افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ لانڈھی ریڑھی گوٹھ میں فائرنگ سے خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ دوسری طرف شہر میں بڑھتی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے خلاف تاجروں نے احتجاجاصدر الیکٹرانکس مارکیٹ بندرکھنےکا اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.