8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:21
یو ایس ایڈ کے تحت155 طلباءطالبات کو اسکالر شپس دی گئی
اے آر وائی - یو ایس ایڈ کے اشتراک سے سندھ بھر کی جامعات اورایلیمنٹری کالج کے ایک سو پچپن طلباء و طالبات میں اسکالر شپس دی گئیں۔ پروگرام کے تحت طلباءطالبات کو 20، 20 ہزار روپے کی اسکالر شپس دی گئی ۔
اسکالر شپس پانیوالے ایک سو پچپن طلباء و طالبات کا تعلق سندھ کی جامعات اور گورنمنٹ ایلمنٹری کالج سے تھا۔ اس مو قع پر ڈائریکٹڑ ایجوکیشن یو ایس ایڈ جو لیسر اولٹیٹن کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت ہر سال منتخب پاکستانی طالب علموں کو قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور ثقافتی افہام وتفہیم کو فروغ دینا ہے تاکہ روشن پاکستان اور طلباء کے مستقبل کو تابناک بنایا جا سکے ۔
انھوں نے کہا کہ امریکی حکومت مڈل اور ثانوی درجے کے سرکاری اسکولوں میں بھی معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کررہی ہے۔ اس موقع پر مقررین نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے یو ایس ایڈ کے کردار کو سراہا۔