تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:58

بلوچستان:قیدی کوجعلی آرڈر پررہا کرانے کی کوشش،ایک شخص گرفتار

اے آر وائی - بلوچستان کی ڈسٹرکٹ جیل سے قیدی کو جعلی ریلیز آرڈر پر رہا کرانے کی کوشش میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا گرفتاری کے بعد ملزم نے خضدار جیل سے گیارہ قیدیوں کو جعلی ریلیز آرڈر کی مدد سے رہا کرانے کا انکشاف کردیا۔



صوبائی وزیر داخلہ نے معاملے کی تحقیقات میں سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی،بتایا گیا ہے کہ ژوب کی ڈسٹرکٹ جیل سے ایک قیدی کو جعلی ریلیز آرڈر کے تحت رہا کروانے کی کوشش میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ اس سے قبل خضدار جیل سے گیارہ قیدیوں کو جعلی آرڈر کے ذریعے رہا کروایا گیا ہے ،جن میں سے چار وزیر ستان کے جبکہ سات کا تعلق بلوچستان سے ہے۔



صوبائی وزیر داخلہ میر ظفراللہ زہری نے جعلی آرڈر کے تحت قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات کے لئے صوبائی سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو پیر کو اپنی رپورٹ پیش کریگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.