8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:18
لاہور: گیس سلنڈر پھٹنے سے دو افراد زخمی
اے آر وائی - لاہور کے علاقہ دھرمپورہ میں ایک دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ دھرمپورہ کے علاقہ میں واقع گیس سلنڈر کی دکان میں اچانک گیس سلنڈر دھماکہ ہوا جس سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے سے دو افراد معمولی زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے کی آواز سے دو موٹرسائیکل سوار نہر میں جا گرے۔ پولیس نے دکان مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔