8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:21
ملتان،پیسے واپس نہ ملنے پر تاجر کھمبے پر چڑھ گیا
اے آر وائی - ملتان میں پیسے ملنے سے انکار پر پولٹری تاجر کی بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش۔ پولیس اور واپڈا ٹیم منت سماجت کرکے عبدالوہاب کو کھمبے سے اتارنے میں کامیاب ہوگئی ۔
ولایت آباد میں قائم پولٹری شاپ کے مالک ریاض نے پولٹری تاجر عبدالوہاب سے دولاکھ پانچ ہزار روپےلئے بار بار چکر لگانے پر مطلوبہ رقم نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر تاجر عبدالوہاب ریاض کی دکان کے سامنے کھمبے پر چڑھ گیا اور رقم نہ ملنے پر بجلی کے تار پکڑ کر خودکشی کی دھمکی دی جس پر لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی ۔
پولیس اور واپڈاٹیم نے بجلی کی سپلائی بند کروا دی ۔ پولیس کی مداخلت اور رقم کی وصولی کی یقین دہانی پر عبدالوہاب کو کھمبے سے اتار لیا گیا جبکہ ریاض نامی دکاندار موقع سے غائب ہو گیا ۔